۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آنتونیو گوترش

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لئے غذائی اجناس اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو روکنا کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لئے غذائی مواد اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر پابندی قابل قبول نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کو غذائی مواد کی فراہمی روکنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لئے غذائی اجناس اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو روکنا کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے انتہاد پسند وزیر جنگ نے غیر انسانی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کا یہ حکم فسلطینی مجاہدین کے حملے روکنے میں ناکامی کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام مجاہدین کو مقبوضہ علاقوں میں پیش قدمی سے روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی US 18:26 - 2023/10/10
    0 0
    منافق ہے